ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک، ملبہ کی تلاش جاری

اسرائیلی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک، ملبہ کی تلاش جاری

Tue, 04 Jan 2022 12:02:35    S.O. News Service

تل ابیب، 4؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اسرائیل کا ایک ہیلی کاپٹر حیفا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع الحدث کے نامہ نگار نے فراہم کی ہے۔ نامہ نگار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی شام دیر گئے ایک ہیلی کاپٹر شمالی اسرائیل کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا اور ہنگامی عملہ جہاز میں سوار چند مسافروں کو بچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسرائیل میں ایمرجنسی رسپانس ٹیموں یا فوج کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ تا دم تحریر اس حوالے سے مزید کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔


Share: